ڈکیتی اور موٹر سائیکل چرانے والا گینگ پکڑا گیا

 2ملزم گرفتار، موٹر سائیکل، غیر قانونی اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد
 لاہور (کرائم رپورٹر) داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی متحرک گینگ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں حیدر اور ندیم شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، غیر قانونی اسلحہ، نقدی، موبائل فون، پلاس اور چابیوں کا گچھا برآمد کر لیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور دورانِ واردات اسلحہ استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتاری کے وقت ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی، تاہم پولیس نے انہیں قابو کر لیا۔ ایس ایچ او داتا دربار نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔