راولپنڈی میں برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس واکر نے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ظاہر کیا۔مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔ اس سے قبل، جنرل واکر نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جس کے بعد گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔