اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز، وان کی انگلینڈ کی شہریت دینے کی خواہش

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایک نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز سابق انگلش کپتان مائیکل وان کو بہت پسند آیا، جس کے بعد انہوں نے نوجوان کو انگلینڈ کی شہریت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو "لاسٹ مین اسٹینڈز" ٹورنامنٹ کے میچ کی ہے، جس میں نلوا واریئرز اور ڈھاکا اسنائپرز کے درمیان مقابلہ ہو رہا تھا۔نلوا واریئرز کے بولر سپندیپ سنگھ کا بولنگ انداز اس قدر منفرد اور مشکل ہے کہ بلے باز کے لیے اس کی گیندوں کو سمجھنا آخر تک ممکن نہیں ہوتا۔مائیکل وان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سپندیپ سنگھ کو انگلش پاسپورٹ دینا چاہیے تاکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں ان کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔