ہر کامیاب حملے پر انعام، یوکرین نے ڈرون جنگ کو گیم میں بدل دیا

کیف(یواین پی)یوکرینی فوج نے جنگ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے آرمی آف ڈرونز بونس سسٹم متعارف کرایا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق آرمی آف ڈرونز بونس سسٹم یوکرینی فوجیوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔اس نظام کے تحت یوکرینی فوجی کامیاب ڈرون حملوں کے عوض پوائنٹس حاصل کرتے ہیں، جنہیں بعد میں ایک آن لائن اسٹور بریو 1  پر نیا اسلحہ، ڈرونز اور الیکٹرانک وارفیئر آلات خریدنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔یوکرینی حکام کے مطابق اس سسٹم کے تحت اب 400 ڈرون ٹیمیں سرگرم ہیں، جو اگست میں 95 تھیں