پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کیلئے اقدامات

امریکہ سے درآمد شدہ مویشی 6 نومبر 2025 کو پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (آئی این پی) ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو(جی سی ایل آئی) جدید بِرِیڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔جی سی ایل آئی کے جدید سائنسی نظام میں مویشیوں کی صحت، خوراک اور افزائش نسل کے حوالے سے عملی اقدامات جاری ہیں۔  کلاڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکہ سے درآمد شدہ مویشی 6 نومبر 2025 کو پاکستان پہنچیں گے