اسلام آباد میں دو روزہ ڈیٹا فیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی ادارہ شماریات نے اسلام آباد میں دو روزہ ڈیٹا فیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ملکی و غیر ملکی ماہرین، پالیسی میکرز اور اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔2 روزہ ڈیٹا فیسٹ 11 اور 12نومبرکو پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹراسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ملکی و غیرملکی ماہرین،پالیسی سازاورمتعلقہ اسٹیک ہولڈرشرکت کریں گے،ڈیٹا فیسٹ میں معلومات کا تبادلہ، مصنوعی ذہانت، جدت،اسکل ڈیویلپمنٹ، ڈیٹا لیٹریسی، ڈیٹا ایکسچینج سمیت کئی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔چیف شماریات کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ مردم شماری و دیگر سرویز پر کڑی محنت کرتا ہے