پہلے کپڑے دھوئیں پھر ووٹ ڈالیں ، امریکا میں لانڈری مالکان کی چاندی

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدارتی انتخابات میں شہریوں کے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے مختلف اور غیر معمولی مقامات پر پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز انتخابات کے لیے بنائے گئے ایسے ہی چند پولنگ سٹیشنز کی فہرست سامنے لایا ہے۔شکاگو شہر کے شکاگو لان میں ووٹنگ کے لیے کوئی مخصوص عمارت موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے پولنگ بوتھ کی جگہ ایک لانڈری ایریا میں بنا دی گئی ہے۔ جہاں مقامی افراد کے لیے اپنا ووٹ ڈالنا انتہائی آسان ہوگا۔ س طرح لوگ اپنے کپڑے بھی دھو سکیں گے اور ووٹ بھی ڈال سکیں گے۔لانڈری کے منیجر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کاروبار کے لیے بھی مفید ہے، یہاں پولنگ سٹیشن بنانے سے ہمارا کاروبار چلے گا۔