بھارتی میڈیا پر مسلسل پاکستان کیخلاف کچھ بڑا ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے،رپورٹ
نئی دہلی (آن لائن) پہلگام فالس فلیگ کے بعدبھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوگیا‘پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے غنڈا گردی کی کی انتہا کردی‘ پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا اور پاکستان کو کھلم کھلا دھمکیاںدینے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔نیوز لانڈری کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جنگ کا آغاز بھی کردیا، بھارتی میڈیا نے مودی کی ہندوتوا پالیسی کو اپناتے ہوئے مسلمانوں کیخلاف سخت نفرت انگیز مواد پھیلایا، بھارتی میڈیا پر مسلسل پاکستان کیخلاف کچھ بڑا ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے،مودی کی معمول کی میٹنگز کو بھی بھارتی میڈیا پر سنسنی کے جنگی اقدامات کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ نیوز لانڈری کے مطابق بھارتی میڈیا پر جعلی پاکستانی ماہرین کو بلا کر ذلیل کرنے اور دھمکیاں دینے کا ٹرینڈ بھی وائرل، ارناب گوسوامی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حامیوں کو بھی بلا کر پروپیگنڈا کرنے کی ناکام کوشش کی، مودی میڈیا مسلسل مودی کی ناقص پالیسیوں کیخلاف سوال کو نظر انداز کررہا ہے، مودی میڈیا نے مودی سرکار سے نہ تو ناقص سیکیورٹی اور نہ ہی پالیسی فیلیئر کے متعلق سوال کیا، بھارتی میڈیا نے پہلگام متاثرین کو نظر انداز کرتے ہوئے پوری توجہ پاکستان کیساتھ جنگ پر مرکوز کردی۔اس صورتحال میں ایک بھارتی صحافی نے کہا کہ بھارتی نیوز چینلز اور اینکرز پورے ملک کیلئے باعث شرمندگی ہیں۔