شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک اضافہ

شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک اضافہ

کراچی میں شدید گرمی کی حالیہ لہر کے باعث پیٹ اور معدے کی بیماریوں، خصوصاً گیسٹرو کے کیسز میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جناح اسپتال کے حکام کے مطابق روزانہ 150 سے زائد مریض معدے کے مسائل کے ساتھ اسپتال پہنچ رہے ہیں، جبکہ عام دنوں میں یہ تعداد تقریباً 50 ہوتی ہے۔ متاثرہ افراد میں زیادہ تر علامات میں الٹی، دست، پیٹ درد اور ڈائریا شامل ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کی بڑی وجہ آلودہ پانی اور غیر معیاری یا غیر محفوظ خوراک کا استعمال ہو سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صاف اور ابلا ہوا پانی استعمال کریں اور کھلے یا باسی کھانوں سے پرہیز کریں۔ماہرین نے یہ بھی زور دیا ہے کہ کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا اور صفائی کا خاص خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے، جبکہ شدید گرمی میں جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لیے زیادہ پانی، او آر ایس اور دیگر مناسب مشروبات کا استعمال کیا جائے۔