بہاولپور میں شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کی وبا، مزید 93 افراد متاثر

بہاولپور میں شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کی وبا، مزید 93 افراد متاثر

بہاولپور میں شدید گرمی کے اثرات سے گیسٹرو کی وبا میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 93 شہری گیسٹرو کا شکار ہو گئے ہیں۔ مختلف ہسپتالوں میں متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے، جن میں سر صادق عباس ہسپتال اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال شامل ہیں۔گیسٹرو کے شکار 20 مریض دونوں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ باقی متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ دو ہفتوں سے جاری اس وبا سے اب تک 1580 شہری متاثر ہو چکے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔