ملزم عمر دین کے خلاف 57 ، مجاہد کے خلاف 12 مقدمات

تمام جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں:ڈاکٹر محمد عمر
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے نواں کوٹ اور گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزمان دھر لئے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں متعدد مقدمات درج تھیر ریکارڈ یافتہ ملزم عمر دین کے خلاف 57 اور ملزم مجاہد کے خلاف 12 مقدمات درج تھیریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہیایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے نواں کوٹ اور گلشن راوی پولیس کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ تمام جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں،