کانفرنس کا مقصد آبی وسائل کے موثر انتظام کے حوالے سے پالیسی اور طریقہ کار پر تعاون کا فروغ ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قائمہ کمیٹی برائے تعاون سائنس و ٹیکنالوجی کے زیرِ انتظام دوروزہ واٹر کانفرنس آج (منگل)کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع او آئی سی سیکریٹریٹ میں شروع ہورہی ہے ۔کانفرنس کا موضوع ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، واٹر سیکیورٹی اور معاشی اور معاشرتی ترقی ہے۔ کئی او آئی سی ممالک میں تحفظِ آب ایک سنگین مسئلہ ہے اس کے علاوہ پانی کی کمی، آلودگی اور وسائل کا غیر موثر انتظام جیسے مسائل کا سامنا ہے جو معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔