پی ٹی آئی کا موقف ہے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا ہی ایکٹ آف وار ہے:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلگا م واقعہ پر بھارت نے جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے، پاکستانی قوم کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی ہر جگہ موجود ہوگی، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا ہی ایکٹ آف وار ہے، سندھ طاس معاہدہ معطلی پر آل پارٹی کانفرنس(اے پی سی ) بلانی چاہیے تھی