پاکستان بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے، اپنی خودمختاری کا مکمل دفاع کرے گا: قرارداد کا متن
قراردادطارق فضل چودھری نے پیش کی ،تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں نے حمایت کی
اسلام آبا د(آن لائن )قومی اسمبلی نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات ،اشتعال انگیزی اور جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔یہ قرارداد قواعد وضوابط کئے جانے کے بعد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پیش کی ،قرار داد کی تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں نے حمایت کی جسے مشترکہ طور پر منظور کرلی گئی ۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے پہلگام واقعے اور پانی کے معاملے کی مذمت کی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان نے بار بار آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا، پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کے نقصان سے کون واقف ہے۔ پہلگام واقعے پر بحث کرانے کیلئے ایوان میں تحریک پیش کی گئی اور اس دوران قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی معطل کردی گئی۔ یہ