چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تقرری کو چیلنج

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست خاتون شہری اشبا کامران کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مو?قف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیپرا کی پوسٹ کنٹریکٹ بنیادوں پر ہوتی ہے اور اس عہدے پر تقرری چار سال کے لیے کی جاتی ہے۔درخواست گزار کے مطابق قانون کے تحت چیئرمین نیپرا کی تقرری سابق چیئرمین کی ریٹائرمنٹ سے نوّے روز قبل کرنا ضروری ہوتی ہے۔