پنجاب بھر میں 1311ٹریفک حادثات ، 631شدید زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1311ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 631افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔845معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 883ڈرائیوز،60کم عمرڈرائیور، 431مسافراور431پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ274ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت334متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد93حادثات میں 105متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان74حادثات میں 74متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1487متاثرین میں 1220مرد اور267خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 199افراد کی اوسط عمر18سال سے کم811افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ477زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1259موٹرسائیکلز،82آٹورکشے،139کاریں،31وین،16مسافر بسیں،30ٹرک اور97دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔