لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں عالمی چیمپین شپ کا آخری میچ اوردوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ بمقابل ساؤتھ افریقا کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کینال روڈ،مال روڈ سمیت روٹ کا دورہ کیا۔ایس پی ڈولفن نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی۔انہیں میچ سکیورٹی کے حوالے سے پی آر یو،ڈولفن ٹیموں کو بریفنگ دی۔