پشاور(آئی این پی ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائونے بنوں چھائونی دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں سمیت کئی لوگوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی خبروں نے دل دہلا دیا ہے ۔قومی وطن پارٹی کے سیکرٹریٹ وطن کور پشاور سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انھوں نے بنوں کے المناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے سمیت نیشنل ایکشن پلان کے تمام نقات پر من و عن عملدرآمد کرنا ہو گا۔