ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین، اہلخانہ کی ملاقات

 شہید انسپکٹر زاہد محمود کی اہلیہ کی بقایا جات ادائیگی کی درخواست پر ریلیف کی ہدایت
لاہور(کرائم رہورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، انسپکٹر قیصر مشتاق کی درخواست پر ایس پی سی سی ڈی 3 لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔ سابقہ کانسٹیبل منیر احمد کی سروس بحالی کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ہیڈ کانسٹیبل سلیم یوسف کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اے ایس آئی ظفر اللہ خان کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی  پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ شہید انسپکٹر زاہد محمود کی اہلیہ کی بقایا جات ادائیگی کی درخواست پر ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔