لاہور(یواین پی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال کی او پی ڈی میں آگ لگ گئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ پرقابو پالیا‘،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،بتایاگیا ہے کہ لاہور کے میو ہسپتال کے او پی ڈی ووارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پرمریضوں کو وارڈ سے باہر نکالا