پاکستان اور بھارت میں معاہدوں کی منسوخی پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا دفتر خارجہ

وزیردفاع خواجہ آصف نے انٹرویو میں شملہ سمیت تمام معاہدے ختم کرنے کے بارے میں کہا تھا‘وزارت نے تردید کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔دفترخارجہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔