عاطف اسلم کی کیفے میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل، مداحوں کا مثبت ردعمل

عاطف اسلم کی کیفے میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل، مداحوں کا مثبت ردعمل

پاکستان کے  گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ایک کیفے کے اندر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کے مطابق عاطف اسلم اپنے دوستوں کے ساتھ ایک کیفے میں موجود تھے، جہاں انہوں نے کھانے کے دوران وقفہ لے کر کیفے کے ایک کونے میں نماز ادا کی۔ یہ منظر وہاں موجود افراد نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے گلوکار کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے۔ صارفین نے عاطف اسلم کی مذہبی وابستگی اور نماز کو ترجیح دینے کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک مثبت مثال قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ عاطف اسلم ناصرف اپنی گائیکی کے لیے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں بلکہ روحانی کلام اور نعت خوانی کے باعث بھی مداحوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔