لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کے مختلف اضلاع میں الیکٹروبس روٹس فعال ہوگئے، متعدد نئیروٹس پر سروس شروع کردی گئی۔تفصیل کے مطابق صوبیکے چھوٹے شہروں اوردیہی علاقوں تک الیکٹرو بسیں پہنچنے پرعوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔خوشاب کیلئے15، خانیوال، بھکر،اٹک، منڈی بہائوالدین اورحافظ آبادکیلئے9، 9 بسیں چل پڑیں،پنجاب کے مزید 14 اضلاع میں جولائی کے آخر تک الیکٹرو بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ اور سیالکوٹ میں 10، 10 بسیں چلائی جائیں گی،گوجرانوالہ اورملتان کیلئے12، 12جبکہ مری، گجرات اورشیخوپورہ کیلئے11، 11بسیں فنکشنل ہوں گی۔ماڈرن ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچرکیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں