عالمی بینک کی سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن منصوبے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

عالمی بینک کی سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن منصوبے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن منصوبے کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دینا صوبائی حکومت کی مؤثر منصوبہ بندی اور بہتر عملدرآمد کا ثبوت ہے۔

اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں اہم انفراسٹرکچر کی بحالی کی گئی، جس سے 7.2 ملین سے زائد افراد مستفید ہوئے، جن میں 3.4 ملین خواتین شامل ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح رہی اور شفافیت، تیز رفتار عملدرآمد اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ بنیادی سہولیات کی بحالی کے ساتھ ساتھ صوبے میں معاشی اور سماجی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔