پاکستان ویمن کرکٹ کی اسٹار عمائمہ سہیل نے کراچی میں شادی کی

پاکستان ویمن کرکٹ کی اسٹار عمائمہ سہیل نے کراچی میں شادی کی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اور بین الاقوامی کھلاڑی عمائمہ سہیل نے کراچی میں محمد غوث کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

شادی کی تقریب سادہ مگر پُروقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں اہلِ خانہ، قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران عمائمہ سہیل اور ان کے شوہر کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا۔تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔عمائمہ سہیل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ ان کی شادی پر کرکٹ کے حلقوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔