جاپان کے خطے جوگوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ

جاپان کے خطے جوگوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ

جاپان کے مغربی خطے جوگوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ شیمانے کے مشرقی علاقے میں تھا، جہاں زلزلے کے فوراً بعد متعدد شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں، تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت جاپان کے مقامی زلزلہ پیمانے پر بالائی درجے کی پانچ ریکارڈ کی گئی، جو عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

زلزلے کے اثرات کے پیشِ نظر جاپان ریلوے نے حفاظتی اقدامات کے تحت اوساکا اور ہاکاتا کے درمیان بُلٹ ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ حکام کے مطابق ٹریکس اور دیگر تنصیبات کا معائنہ مکمل ہونے کے بعد سروس بحال کی جائے گی۔تاحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم امدادی ادارے اور ایمرجنسی ٹیمیں الرٹ ہیں اور متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔