مسئلہ کشمیر آج بھی عالمی برادری کے ایجنڈے پر موجود ہے:گیلانی

 پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ، پائیدار اور پُرامن حل کی حمایت کی ہے:چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (آئی این پی )  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کشمیرکے یومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جنوری 1949 ایک تاریخی دن ہے جب اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت و پاکستان نے جموں و کشمیر کے عوام کے اس ناقابلِ تنسیخ اور بنیادی حق کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا کہ وہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں۔چیئرمین سینیٹ نے اس امر پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی یہ قرارداد مسئلہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت کی بنیاد ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ مسئلہ آج بھی عالمی برادری کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت کشمیری عوام کو ان کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے