پاکپتن (خصوصی رپورٹ)موٹر سائیکل سوار 18 سالہ لڑکا بس کی زدمیں آ کر شدید زخمی ہو گیا،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا، شدید زخمی نوجوان کا تعلق 19 ای بی سے بتایا جا رہا ہے، مسافر بس پاکپتن سے عارف والا جا رہی تھی کہ آ والی مسجد کے قریب روڈ پر حادثہ پیش آیا۔