صدر اور کینٹ ڈویڑن میں نواں کوٹ ،شیراکوٹ ،ملتان روڈ ،نیو ائیر پورٹ ،بیدیاں روڈ سیکٹر بنائے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے نئے 6 ٹریفک سیکٹر بنا دئیے گئے۔مراسلے کے مطابق صدر ڈویڑن اور کینٹ ڈویڑن میں نئے ٹریفک سیکٹرز بنائے گئے ۔صدر ڈویڑن میں جاتی امرا کے قریب ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک سیکٹرز بنائے گئے۔نواں کوٹ ٹریفک سیکٹر میں دربار شاہ فرید،سبزہ زار چوک،رحیم سٹور،گولڈ مارکیٹ یتیم خانہ،سمن آباد چوک میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی۔شیراکوٹ ٹریفک سیکٹر میں چوک بابو صابو،چھوٹا بابوصابو چوک،لیاقت چوک،نیازی اڈا،سٹی اڈا،عبداللہ اڈا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ٹھوکر نیاز بیگ سیکٹر میں ناکہ موٹروے،ٹھوکر چوک،کٹاربند روڈ،چوک ٹھوکر تا ملٹری کٹ اورازمیر چوک سمیت دیگر علاقے شامل ہوں گے۔ملتان روڈ سیکٹر میں ملٹری ڈیپو کٹ،ہنجر وال،ملتان چونگی،منڈی سٹاپ ، اعوان ٹا ئون ، کھاڑک نالہ چوک ، بجلی گھر چوک کے علاقے شامل ہوں گے۔نیو ائیر پورٹ سیکٹر میں چترال لین بہار شاہ روڈ، عسکری ٹین ، مکمل برکی روڈ،پیرا گون سٹی ، ڈی ایچ اے فیز سکس ، سیون، ایٹ کے علاقے شامل ہوں گے۔بیدیاں روڈ سیکٹر میں بھٹہ چوک ، پی اے ایف گالف کلب، گوہاوا، مکمل بیدیاں روڈ ،ایلیٹ سینٹر ڈی ایچ اے فیز سکس، رایا کلب کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ٹریفک سیکٹر بھوبتیاں میں کچی کوٹھی کٹ بھوبتیاں چوک رائیونڈ روڈ بشمول خیابان چوک، دبئی چوک، بھوبٹیاں چوک،مسجد یو ٹرن موٹروے عبدالستار ایدھی روڈ ، قزلباش چوک،او پی ایف کا یو ٹرن ایل ڈی اے سوسائٹی، جوبلی ٹا ئون سوسائٹی ،شاہ کام چوک بحریہ ٹا ئو ن تا رنگ روڈ پل سمیت دیگر علاقے شامل ہوں گے۔