پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک ویڈیو کلپ میں پاکستانی مردوں کے بارے میں اپنی رائے دی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اس کلپ میں حریم شاہ نے کہا کہ "پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا منٹوں کا کام ہے"۔حریم شاہ نے اس دعوے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مردوں کو ان کی خواہشات کی وجہ سے بہت آسانی سے بیوقوف بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مرد اپنی خواہشات کے پیچھے دوڑتے ہیں اور ان کی خواہشوں کی بنیاد پر ہی وہ بیوقوف بنتے ہیں۔مزید بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ اگرچہ تمام پاکستانی مرد ایسے نہیں ہوتے، لیکن وہ مرد جو اپنی خواہشات کے پجاری ہیں، ان میں خواجہ سرا، بیواؤں، طلاق یافتہ عورتوں، بچوں، اور یہاں تک کہ شادی شدہ عورتوں کے ساتھ بھی بے وقوفی کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے مرد عورتوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں، ان پر تشدد کرتے ہیں، اور بیویوں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں، لیکن پھر بھی ان کی تعریف کی جاتی ہے۔ اس کے برعکس، اگر عورت ایک غلطی کرے تو اسے ذلیل کیا جاتا ہے اور وہ ایک غلطی کی وجہ سے پستی کی طرف جا سکتی ہے۔حریم شاہ کا یہ بیان اس وقت سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔