پارکوں ، سبزہ زاروں میں پتنگ بازی پر پابندی

بڑے پارکس میں تفریحی فیسٹیولز منعقد کرنیکافیصلہ ، تمام ڈائریکٹرز کو پارکس میں پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم 
پابندی سکیورٹی خدشات اور بسنت کے دنوں میں پارکس میں متوقع عوامی رش کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی :انتظامیہ 
لاہور (کرائم رپورٹر) پی ایچ اے نے پارکس اور سبزہ زار میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی،لاہور کے تمام چھوٹے اور بڑے پارکس میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔فیصلے کے مطابق نہ صرف بڑے پارکس بلکہ گرین بیلٹس اور سبزہ زاروں میں بھی پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق بسنت کے موقع پر پتنگ بازی سے متعلق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نیایک بڑا اور اہم فیصلہ کر لیا ہے۔پی ایچ اے کے زیرِ انتظام لاہور کے تمام چھوٹے اور بڑے پارکس میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔فیصلے کے مطابق نہ صرف بڑے پارکس بلکہ گرین بیلٹس اور سبزہ زاروں میں بھی پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی سکیورٹی خدشات اور بسنت کے دنوں میں پارکس میں متوقع عوامی رش کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔پی ایچ اے کے مطابق بڑے پارکس میں بسنت کے موقع پرتفریحی فیسٹیولز تو منعقد ہوں گے،تاہم ان فیسٹیولز میں پتنگ بازی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔انتظامی احکامات کے تحت تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے زیرِ انتظام پارکس میں پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر کسی پارک میں پابندی کی خلاف ورزی ہوئی،اس کی براہِ راست ذمہ داری متعلقہ ڈائریکٹر پر عائد ہوگیااور احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔پابندی کا اطلاق جیلانی پارک ریس کورس،گلشنِ اقبال پارک اور گلبرگ کے سنٹر پوائنٹ پارک پر بھی ہوگا۔اسی طرح گریٹر اقبال پارک،باغِ جناح،قرشی پارک اور شاہدرہ پارک میں بھی پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔بسنت کے رنگوں میں شہر کو محفوظ رکھنے کے لییپی ایچ اے کا یہ فیصلہ جہاں انتظامیہ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے،وہیں پتنگ بازی کے شوقین افراد کے لیییہ پابندی ایک واضح پیغام بھی ہیکہ اس بار بسنت پارکس میں بغیر پتنگوں کے منائی جائے گی۔