گڈوں اور پتنگوں کی شکل کے نان فروخت

لاہور(کرائم رپورٹر)بسنت کا شوق نان شاپ پر بھی پہنچ گیا،موہنی روڈ پر گڈوں اور پتنگوں کی شکل کے نان فروخت ہونے لگے۔شہریوں کا پتنگ کے ڈیزائن والی نان شاپ پر رش ہوگیا۔ کاریگر نے بڑی مہارت سے نان کے پیڑے پر ہاتھوں سے ڈیزائن تیار کئے۔ دکاندار کے مطابق شہری بڑی دور دور سے نان خریدنے آ رہے ہیں،بچپن سے پتنگ بازی کا شوقین ہوں۔