اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاسو ں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے شیڈول کے مطابق پہلا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں 12فروری بروز بدھ طلب کیا گیا پہلے اجلاس میں وزارت اطلاعات ونشریات کے ذیلی ادارے نیشنل ہیریٹیج کے سال2023/24کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس 3مارچ تک جاری رہیں گے جن میں وزارت قومی صحت ،پٹرولیم ڈویژن ،وزارت انسداد منشیات ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن ،وزارت صنعت و پیداوار ،سرمایہ کاری بورڈ ،توانائی ڈویژن ،وزارت داخلہ ،وزارت بین الصوبائی رابطہ ،ایف بی آر ،این ڈی ایم اے اور وزارت خزانہ کے مالی حسابات اور آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔