لاہور ہائی کورٹ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے 12 فروری کو لاہور پریس کلب سے ایجرٹن روڈ تک عورت مارچ کے انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ عدالت نے اس معاملے پر ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب کیا۔سماعت کے دوران، سرکاری وکیل نے عدالت میں عورت مارچ کی سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق خط پیش کیا، جس میں بتایا گیا کہ 12 فروری کو عورت مارچ کا انعقاد کیا جائے گا اور شرکاء کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ عدالت نے عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی۔عورت مارچ کی انتظامیہ کے مطابق، اس سال عورت مارچ 12 فروری کو منایا جائے گا، جس میں حقوقِ نسواں تحریک میں حصہ لینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔