پیکا قانون لانے کا طریقہ کار غلط ہے: جاوید لطیف

  ملک میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بڑھتی جارہی ہے، حکومت کے پاس سادہ اکثریت بھی نہیں
 لاہور (آئی این پی )مسلم لیگ( ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پیکا قانون لانیکا طریقہ کار غلط ہے، نوازشریف کوتین دفعہ مدت پوری نہیں کرنے دی گئی، کبھی عدلیہ کبھی مارشل لاء کے ذریعے نکالا گیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئینی حدود کے اندراپنی جدوجہد کرتے تھے، اب تو ملک میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بڑھتی جارہی ہے، حکومت کے پاس سادہ اکثریت بھی نہیں ہے۔میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا بانی پی ٹی آئی دورمیں سب ایک پیج پرتھے، تحریک انصاف حکومت میں آئین وقانون نام کی کوئی چیزنہیں تھی، آج بھی کہتا ہوں پیکا قانون لانیکا طریقہ کارغلط ہے۔