شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی بلال احمد کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد جاری ہے، جس میں شہریوں اور پولیس کے ماتحت اہلکاروں کو اپنے مسائل براہِ راست پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل توجہ سے سنے۔ متعدد شکایات اور درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام و پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے تاکہ مسائل کے فوری اور منصفانہ حل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی جرم یا مشتبہ سرگرمی کی صورت میں بلا جھجھک 15 پر اطلاع دیں۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔