عدالتی حکم پر محکمہ انہارعارفوالا کا ایس ڈی او گرفتار

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)عدالتی حکم پر محکمہ اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن ،محکمہ انہار عارفوالا کے ایس ڈی او عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پرحالیہ سیلاب کے دوران مردہ شخص اور 76 سالہ بزرگ شہری کے خلاف پانی چوری کے جھوٹے مقدمات درج کروانے کا الزام ہے۔محکمہ انہار عارفوالا کے ایس ڈی او عبدالرزاق نے نہر کا رخ موڑنے اور پانی چوری کے مقدمات درج کروائے، جس پر متاثرہ شہریوں نے عدالت سے رجوع کیا۔عدالت نے مقدمات کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اینٹی کرپشن کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایس ڈی او نے وہ مقدمات اس وقت درج کروائے جب پنجاب شدید سیلاب کی لپیٹ میں تھا۔ایک مقدمہ مردہ شخص جبکہ دوسرا 76 سالہ ضعیف شہری کے خلاف درج کروایا گیا، جو سراسر بدنیتی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی مثال ہے۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کاشف ہاشمی کے مطابق عدالتی احکامات پر ایس ڈی او کے خلاف تین مقدمات درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔