پاکستان آٹو شو 2025 میں ایم جی یو 9 کی باضابطہ نقاب کشائی کر دی گئی، جس کے ساتھ گاڑی کی قیمتوں کا اعلان بھی کیا گیا۔
اس سے قبل گاڑی کی پری بُکنگ 80 لاکھ روپے میں شروع کی گئی تھی، تاہم کمپنی نے اب اس قیمت میں کمی کرتے ہوئے نئی قیمتیں جاری کی ہیں۔ایم جی موٹرز کی جانب سے پاکستان میں اپنا پہلا ڈیزل سے چلنے والا پک اپ ٹرک پیش کیا گیا ہے۔ ’U9‘ میں 2.5 لیٹر ٹربو ڈیزل انجن سمیت جدید خصوصیات کی طویل فہرست موجود ہے جو اسے مارکیٹ میں نمایاں مقام دیتی ہے۔
خصوصیات
ایم جی یو 9 کے نمایاں فیچرز میں شامل ہیں:
مضبوط 4×4 ڈرائیو ٹرین ڈفرینشل لاکس کے ساتھ
3,500 کلوگرام ٹوئنگ کیپیسٹی
20 انچ الائے وہیلز
7 ایئر بیگز پر مشتمل سیفٹی سوٹ
L2-ADAS
پرتعیش انٹیریئر
12.3 انچ انفوٹینمنٹ سسٹم
مکمل آرام دہ سہولیات
قیمتیں
ایم جی نے یو 9 کے ویرینٹس کی قیمتیں درج ذیل جاری کی ہیں:
U9 Pro (Standard)
22,749,000 روپے (ایکس فیکٹری)
Explore Pro + Smart Hatch Option
23,949,000 روپے
(یہ قیمت اسٹینڈرڈ ماڈل سے 1,200,000 روپے زیادہ ہے)
کمپنی کے مطابق یہ قیمتیں یو 9 کو پاکستان کی مسابقتی پک اپ مارکیٹ میں مضبوط مقام حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔