1516کلو دہی، مکھن،1000 کلو کھویا اور 209کلو دیگر ڈیری مصنوعات تلف کردی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 890 فوڈیونٹ کی چیکنگ کی ،135کو 29لاکھ 22ہزار کے جرمانے کئے گئے۔جعلسازی میں ملوث 21یونٹ بند ، 23مقدمات درج کرائے گئے ۔1516کلو دہی، مکھن،1000 کلو کھویا اور 209کلو دیگر ڈیری مصنوعات تلف کی گئیں۔