ہڈیارہ میں بابر سمیت 6افراد کے اغواکی کوشش،حالت بگڑنے پر چھوڑ دیا
اہلکاروں کیخلاف انکوائری شروع ،حقائق سامنے آنے پر مزید کارروائی :پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)ہڈیارہ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران نوجوان پر گولی چلانے والے اینٹی نارکوٹکس فورس یونٹ کے اہلکارنکلے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ہڈیارہ میں اے ایس آئی سمیت7اہلکاروں کیخلاف اقدام قتل، اغوا سمیت چھ سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی تبسم نے ڈیرے پر سوئے افراد پر فائرنگ کی ، نوجوان بابر کے پیٹ اور سینے میں گولیاں لگیں ، زخمی نوجوان سمیت چھ افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں میں اغوا کی کوشش کی ، زخمی کی حالت بگڑنے پر تمام افراد کو مناواں ہسپتال کے قریب چھوڑ دیا گیا۔پولیس حکام کا کہناہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ حقائق سامنے آنے پر مزید کارروائی کی جائیگی۔