پی ٹی آئی کے سابق جاوید بدر کا نواز شریف سے معافی مانگنے کے لیے کھلا خط۔

پی ٹی آئی کے سابق جاوید بدر کا نواز شریف سے معافی مانگنے کے لیے کھلا خط۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جاوید بدر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام کھلا خط لکھ کر اپنی ماضی کی "گستاخیوں" اور الزامات پر معافی مانگی ہے۔

 خط میں جاوید بدر نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے لکھا کہ وہ نواز شریف کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ بننے پر شرمندہ ہیں۔

خط کا متن:
جاوید بدر نے نواز شریف سے امید ظاہر کی کہ وہ ان کی "نادانیوں" کو معاف کر دیں گے۔انہوں نے یہ وضاحت کی کہ خط کسی دباؤ یا لالچ کے تحت نہیں بلکہ "ضمیر کی آواز" پر لکھا گیا ہے۔
انہوں نے نواز شریف اور ان کی ٹیم کی پاکستان میں استحکام کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔جاوید بدر نے وعدہ کیا کہ اگر زندگی میں ملاقات ہوئی تو وہ نواز شریف کے سامنے اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں گے۔یہ خط سیاسی حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جاوید بدر کے اس اقدام کے پیچھے کیا عوامل کارفرما ہو سکتے ہیں۔
 

شیئر کریں: