9مئی کیس میں فرد جرم سب پرلگا دیں تو اچھا ہوگا، حکومت نے شہادتوں کے نام ونشان غائب کر رکھے ہیں
راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف رہنما علی محمدخان نے کہا ہے کہ شاید اقوامِ متحدہ کے بیچ بانی پی ٹی آئی کا کھڑا ہونا کسی کو اچھا نہیں لگا،پارٹی کے خلاف سات سمندر پارسازش تیار کی گئی ،پہلے مقابلہ غیرو ں سے تھا اب اپنوں سے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، علیمہ خان نے کہا بانی تحریک انصاف نے کہا آج میں کارڈ دکھانے لگا ہوں،بانی پی ٹی آئی کو ہم نے کہا آپ کارڈ نہ دکھائیں، ہمیں معلوم ہے کونسا کارڈ بانی پی ٹی آئی نے دکھاناہے،9 مئی کیس پر فردجرم سب پر لگا دیں تو اچھا ہوگا،ہمیں معلوم ہے جتنا نقصان ہورہاہے، جیلوں میں لوگوں کو چھپایا جارہاہے،