’لاک اپ: سچ یا سزا‘ سیزن 2 کی فاتح شریا کلرا بن گئیں، ایک کروڑ روپے انعام جیت لیا

’لاک اپ: سچ یا سزا‘ سیزن 2 کی فاتح شریا کلرا بن گئیں، ایک کروڑ روپے انعام جیت لیا

نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو ’لاک اپ: سچ یا سزا‘ کے دوسرے سیزن کا فاتح سامنے آ گیا، جہاں کانٹینٹ کریئیٹر اور ریئلٹی شو اسٹار شریا کلرا نے شیوانگی جوشی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

فاتح بننے کے ساتھ ہی شریا کلرا کو ایک کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم بھی دی گئی۔ ہائی وولٹیج گرینڈ فائنل میں مختلف "اگنی پریکشا" چیلنجز کے بعد انہیں سیزن 2 کا فاتح قرار دیا گیا۔فائنل کا آغاز ایک فزیکل ٹاسک سے ہوا، جس میں رام کپور پانچویں نمبر پر رہے اور مقابلے سے باہر ہو گئے۔دوسرے مرحلے "بلف ماسٹر" میں یوگیش راوت نے شیوانگی جوشی، شریا کلرا اور شلپا شندے کو دھوکا دے کر "غیر محفوظ" اسٹیٹس بینڈ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ یوگیش، شلپا شندے کو کامیابی سے بلف کرنے میں کامیاب رہے، جس کے بعد شلپا شو سے باہر ہو گئیں اور یوگیش نے ٹاپ تھری میں جگہ بنا لی۔آخری "اگنی پریکشا" میں ٹاپ تھری نے معروف شخصیات اور صحافیوں پر مشتمل جیوری کے سوالات کا سامنا کیا۔ اس دوران شیوانگی جوشی سے ان کے ذاتی تعلقات، جبکہ یوگیش راوت سے ان کے رویے پر سوالات کیے گئے۔

اسی مرحلے میں اویز دربار نے شریا کلرا پر وفادار دوست نہ ہونے اور دیگر شرکا کے راز افشا کرنے کا الزام لگایا۔ شریا کو مسلسل تنازعات اور دیگر شرکا کے ساتھ سخت رویے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں جیوری کی ووٹنگ کے نتیجے میں یوگیش راوت مقابلے سے باہر ہو گئے اور شریا کلرا اور شیوانگی جوشی فائنل ٹو میں پہنچ گئیں۔فاتح کا فیصلہ جیلرز، سابق شرکا اور "جنتا کی جیوری" کے ووٹوں کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے بعد شریا کلرا کو ’لاک اپ: سچ یا سزا‘ سیزن 2 کی فاتح قرار دیا گیا۔اپنا نام فاتح کے طور پر سننے کے بعد شریا کلرا جذباتی ہو گئیں اور خوشی سے آبدیدہ نظر آئیں، جبکہ شیوانگی جوشی نتائج کے بعد مایوس دکھائی دیں۔