ٹمبر مارکیٹ : فیکٹری میں آتشزدگی

جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا یا
 لاہور(کرائم رپوتر)غوثیہ پارک ٹمبر مارکیٹ میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا یا۔ریسکیو حکام کے مطابق فائر آپریشن میں ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور 40 ریسکیورز نے حصہ لیا، آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز موقع پر موجود ، آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔ فوری طور پر آتشزدگی کی وجوہات اور نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔