دو روزہ وقفے کے بعد چینی کی ایکس مل اور تھوک قیمتوں میں دوبارہ اضافہ، حکومتی اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے
چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن روف ابراہیم کے مطابق، فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 165 روپے سے بڑھ کر 172 سے 173 روپے ہوگئی ہے، جبکہ فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 170 روپے سے بڑھ کر 176 سے 177 روپے تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریٹیل میں فی کلو چینی کی قیمت 190 سے 195 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے، اور سخت مانیٹرنگ نہ ہونے کی صورت میں یہ قیمت دوبارہ 200 روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔حکومتی اقدامات اور کریک ڈاؤن کے باوجود اس بار قیمتوں میں اضافہ رکاوٹ بننے میں ناکام رہا، جس سے قیمتوں کے مستقبل کے رجحانات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔