چینی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

چینی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

لاہور: ملک بھر میں مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے چینی ایک بار پھر مہنگی ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 50 کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 8,225 روپے تک جا پہنچی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی 164 روپے 50 پیسے فی کلوگرام کے حساب سے دستیاب ہے جبکہ پرچون مارکیٹ میں یہ قیمت 175 سے 180 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت کی کمزور نگرانی اور ذخیرہ اندوزوں کی من مانیوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔دوسری جانب تاجروں نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ طلب و رسد کے بگڑتے توازن، ملوں سے سپلائی میں کمی اور حکومتی مداخلت کے فقدان کو قرار دیا ہے۔

 انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ دنوں میں چینی کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔یاد رہے کہ چند ہفتے قبل ہی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم عملی پیش رفت نہ ہونے کے باعث عوام کو ایک اور بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔