ماڈل ٹائون پولیس نے پوری ریلی گرفتار کرلی

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاون پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی پوری ریلی گرفتار کر لی ریلی کی قیادت گجرات کے رہنما ندیم بٹ کررہے تھے پولیس نے پی ٹی اے کے 28 کارکنان قمر رضا سیف مناف حنیف احتشام محمد حسین صفدر حسن افضال ہارون رشیدمحمد افضل محمد اعظم داؤد جاوید اقبال ندیم اختر یاسر خان قادر غلام عباس غلام مصطفی محمد علی طارق اقبال بلاول نعمان احمد احتشام وسیم عباس وسیم اور دیگر کو گرفتار کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق ندیم بٹ پولیس کو سابقہ کئی پولیس مقدمات میں مطلوب تھاپولیس نے کارکنان کے ڈالے ہائی ایس وین اور کاریں بھی قبضہ میں لے لیں زیر گرفتار کارکنان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی