چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کل کا احتجاج کامیاب رہا، عوام سڑکوں پر نکل کر اپنی آواز بلند کی۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں اور یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا، جس سے عوام نے ثابت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایسا الیکشن کمیشن ہے جو خود اسٹے پر ہے، اور اس کے پاس ڈائریکٹ نوٹیفکیشن کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ بیرسٹر گوہر نے احتجاج کے حوالے سے عوام کے اتحاد اور حوصلے کو سراہا۔