جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپنے صوبائی سرپرست مولانا محمد ادریس کے قتل کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔
جماعت کی صوبائی قیادت کے مطابق مولانا محمد ادریس کو آج مبینہ طور پر قتل کیا گیا، جس پر رہنماؤں اور کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔سینیٹر مولانا مولانا عطاء الرحمان نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علما کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ریاست شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہے تو اس کا جواز کیا رہ جاتا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ کل ملک کے تمام اضلاع میں احتجاج اور مظاہرے کیے جائیں گے تاکہ بدامنی کے خلاف آواز بلند کی جا سکے اور حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا جائے۔مولانا عطاء الرحمان نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے، جس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔