آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت پر مزید ٹیرف لگائوں گا:ٹرمپ

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر   آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر نے  اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کے موجودہ 25 فیصد ٹیرف میں اضافہ کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس طرح وہ  یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ایسا کر رہا ہے اور میں اس سے خوش نہیں ہوں، انہوں نے بتایا  بھارت کے ساتھ اصل مسئلہ یہ رہا ہے کہ اس کے ٹیرف بہت زیادہ رہے ہیں